بیکریوں میں ناقص میٹریل مارکیٹ میں جعلی مصالحوں کی بھرمار

 بیکریوں میں ناقص میٹریل  مارکیٹ میں جعلی مصالحوں کی بھرمار

ماچھیوال (نامہ نگار ) ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث ملاوٹ مافیا کھل کر سرگرم ہو گیا ہے ۔ بیکریوں میں ناقص میٹریل، مارکیٹ میں جعلی مصالحے ، مضر صحت مشروبات اور کیمیکل ملا دودھ، روڈ کنارے لگے دہی بھلے ۔۔

، شورما، برگر اور تندری پیزا کے اسٹال شہریوں کی صحت کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔ ماچھیوال اور ملحقہ دیہات کے مکین ناقص مصنوعات کے استعمال سے پیٹ اور جگر کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ۔ شہری اویس، حیدر، رانا افتخار، عدنان، غفور، عالم شیر عابد، اکرام وغیرہ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے اور بازاروں میں مستقل نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو محفوظ خوراک فراہم کی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں