پولیس کے نام پر بھتہ وصول کرنے والا ملزم گرفتار
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)پولیس کے نام پر بھتہ وصول کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ۔۔
تفصیل کے مطابق تھانہ کرمپور پولیس نے چوری کے مقدمے میں بھینس برآمد کرانے کا جھانسہ دے کر شہری سے 42 ہزار روپے وصول کرنے والے ملزم کے خلاف فوری کارروائی کی۔پولیس کے مطابق ملزم کبیر خان بھابھہ نے پولیس سے تعلقات ظاہر کرتے ہوئے سجاد حسین شاہ سے بھتہ وصول کیا اور بھینس برآمد کروانے کا وعدہ کیا۔ مصدقہ اطلاع ملنے پر تھانہ کرمپور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا اور مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔