سردی بڑھتے ہی خشک میوہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

سردی بڑھتے ہی خشک میوہ جات  کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ماچھیوال (نامہ نگار)سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے۔۔

 ، جس سے ڈرائی فروٹ کے شوقین ناخوش ہیں۔ ماچھیوال میں فروخت ہونے والے مختلف خشک میوہ جات کی قیمتیں اس وقت آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔علاقے میں چلغوزہ فی کلوگرام 6 ہزار روپے ، انجیر 3 ہزار روپے ، مونگ پھلی 1 ہزار روپے ، پستہ 5 ہزار روپے ، بادام گری 2 ہزار 800 روپے ، روڑی اور کھجور 700 روپے فی کلو، اخروٹ 1 ہزار روپے اور کشمش 1 ہزار روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہیں۔ قیمتوں میں اس اضافے کی بنیادی وجہ سردی کی شدت میں اضافہ اور اس کے باعث خشک میوہ جات کی بڑھتی ہوئی طلب ہے ۔ڈرائی فروٹ کے شوقین شہری کہتے ہیں کہ سردی کے موسم میں خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ جاتا ہے ، لیکن بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے انہیں خریدنا مشکل ہو گیا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں