اے سی انعم اکرم کا دیہی مرکز کا دورہ ناقص انتظامات پر اظہار برہمی

اے سی انعم اکرم کا دیہی مرکز کا دورہ   ناقص انتظامات پر اظہار برہمی

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم نے دیہی مرکز صحت 87ڈبلیو بی کا وزٹ کیا ۔انہوں نے طبی سہولیات، ادویات اور ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری چیک کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے صفائی کی۔۔

 ناقص صورتحال، ادویات کا سٹاک مرتب نہ کرنے اور میڈیس سٹور میں بن کارڈز اپ ڈیٹ نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے اور ادویات کے سٹاک کو پورا کرنے کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم نے کہا کہ ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کیلئے مانیٹرنگ وزٹ جاری ہیں ،ڈاکٹرز و سٹاف اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن انداز سے پوری کریں۔ ،کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم نے چک نمبر 87ڈبلیو بی میں آوارہ کتوں کی موجودگی پر فوری اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے ٹیمیں بھیجوانے کی ہدایت کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں