سیوریج اور روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبوں پر کام تیز
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر,نامہ نگار )ضلعی انتظامیہ کی خصوصی توجہ سے سیوریج اور روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبوں پر کام تیز کر دیا گیا ہے ، ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے ڈسٹرکٹ جیل روڈ کے۔۔
تعمیراتی کام کا اچانک معائنہ کیا، اس موقع پر بتایا گیا کہ سیوریج لائن بچھانے کے بعد چار ہزار فٹ کارپٹ روڈ کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے ، ڈسٹرکٹ آفیسر آئی اینڈ ایف زین علی نے جاری منصوبوں بارے بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہر میں سڑکوں اور سیوریج کے منصوبے مقررہ ڈیڈ لائن میں ہر صورت مکمل کیے جائیں، منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے اور ناقص میٹریل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔