سیوریج لائنوں کی ترجیحی بنیادوں پر ڈیسلٹنگ کا عمل شروع
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت واسا متحرک ہو گیا ہے ۔۔
، سیوریج لائنوں کی ترجیحی بنیادوں پر ڈیسلٹنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ، منیجنگ ڈائریکٹر واسا منعم سعید کی زیر نگرانی ڈیسلٹنگ آپریشن جاری ہے ، شہری سیوریج اور واٹر سپلائی سے متعلق شکایات کمپلینٹ سیل میں درج کروا سکتے ہیں، منیجنگ ڈائریکٹر واسا کے مطابق نکاسیٔ آب کی بہتری اور صاف پانی کی فراہمی واسا کی پہلی ترجیح ہے جبکہ مرحلہ وار شہر کے تمام سیوریج نالوں اور لائنوں کی صفائی کی جائے گی۔