ملتان میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن جاری

ملتان میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن جاری

سی ای او نے عملے کی حاضری، شاہراہوں کی صفائی اور اصلاحی اقدامات کا جائزہ لیا

ملتان (خصوصی رپورٹر)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر میں مثالی صفائی یقینی بنانے کے لئے بھرپور صفائی آپریشن جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر عابد حسین بھٹی نے ملتان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے فیلڈ میں موجود صفائی عملے کی حاضری چیک کی اور افسروں کو ہدایت کی کہ عملے کی سو فیصد موجودگی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ سی ای او نے شہر کی اہم شاہراہوں اور مختلف سڑکوں پر پانی کے چھڑکاؤ اور سکریپنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ ناقص صفائی یا غفلت برتنے پر متعلقہ عملے کو سخت وارننگ دی گئی اور فوری اصلاحی اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔عابد حسین بھٹی نے ملتان شہر کی سٹی اور صدر میں خدمات فراہم کرنے والی تین کمپنیوں کو حتمی وارننگ لیٹر بھی جاری کئے اور کہا کہ صفائی کے معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں رہ کر صفائی آپریشن کی مسلسل مانیٹرنگ کریں۔سی ای او نے مزید کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا کمپنی کی اولین ترجیح ہے ، اور اس مقصد کے لئے عملہ مکمل طور پر متحرک ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں