ڈی سی مظفرگڑھ کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل ،سہولتوں کا جائزہ

ڈی سی مظفرگڑھ کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل ،سہولتوں کا جائزہ

قیدیوں کو صحت کی سہولتیں، صفائی اور نظم و ضبط مزید بہتر بنانے کی ہدایت

مظفرگڑھ، ماہڑہ، وسندے والی(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کا دورہ کیا اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی صحت سہولیات، ہیلتھ کونسل اور مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے جیل میں صفائی، قیدیوں کو ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری اور قیدیوں کے لیے طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قیدیوں کو معیاری صحت سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور نظم و ضبط کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق جیلوں میں انسانی وقار، صحت اور سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ جیل میں شفافیت، بہترین سہولیات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں