ڈی سی وہاڑی کے دفاتر کے دورے ، غیر حاضری پر سخت نوٹس

ڈی سی وہاڑی کے دفاتر کے دورے ، غیر حاضری پر سخت نوٹس

ویٹرنری ہسپتال، ہیلتھ کلینک اور ستھرا پنجاب پروگرام کا معائنہ، افسران کوہدایات

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے اچانک مختلف سرکاری دفاتر اور اداروں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے سول ویٹرنری ہسپتال، مریم نواز ہیلتھ کلینک دانیوال اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کے آفس کا معائنہ کیا۔ دورے کے موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محسن بھٹی اپنے آفس میں غیر حاضر پائے گئے ، جس پر ڈپٹی کمشنر نے انہیں فوری طلب کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے افسران و ملازمین کی حاضری چیک کی اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ویٹرنری ہسپتال میں موجود مویشی پال حضرات سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا،ڈسٹرکٹ ویٹرنری ڈائیگناسٹک لیب کا بھی معائنہ اور ڈیجیٹل سہولیات سے متعلق بریفنگ لی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ویٹرنری ڈاکٹرز کو مویشیوں کا بروقت علاج یقینی بنانے کی ہدایت کی۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز ہیلتھ کلینک دانیوال میں صفائی، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا ۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے اجلاس جس میں وائنڈر کمپنیوں کی کارکردگی، مشینری اور افرادی قوت کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کارکردگی بہتر نہ بنانے والی کمپنیوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، صفائی کے حوالے سے کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی اور گلی محلوں سمیت دیہی علاقوں میں صفائی یقینی بنائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں