ضلعی ہسپتال خانیوال کی سروس ڈیلیوری مزید بہتر بنانے پر فوکس

ضلعی ہسپتال خانیوال کی سروس ڈیلیوری مزید بہتر بنانے پر فوکس

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )ضلعی انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال میں سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے نان سیلری بجٹ بڑھانے اور

کنسلٹنٹس و میڈیکل افسران کی خالی اسامیوں پر بھرتی کے لیے پنجاب حکومت سے درخواست کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں انہوں نے ہسپتال کی بہتری کے لیے تیار کردہ پلان، دستیاب سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں سے ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کیے جانے والے مریضوں کا 15 روزہ ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف محمود، ایم ایم ایس ڈاکٹر عمارہ، ڈپٹی اور اسسٹنٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹس شریک تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں اس وقت 22 ہیلتھ فیسلٹیز فراہم کی جا رہی ہیں اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران مسلسل نگرانی کے باعث طبی سہولیات میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں