کلینک آن وہیل منصوبہ آؤٹ سورس کرنیکافیصلہ

کلینک آن وہیل منصوبہ آؤٹ سورس کرنیکافیصلہ

انتظامی امور، فیلڈ موبائل یونٹس ، دیہی ایمبولینس سروس کو آؤٹ سورس کیا جائیگاپروگرام کے تحت چلنے والی 32گاڑیاں اور فیلڈ یونٹس ٹیمیں نجی شعبے کے سپرد

ملتان (لیڈی رپورٹر)پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں ایک اور اہم منصوبہ نجی شعبے کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کلینک آن وہیل پروگرام کو ٹھیکے پر دینے کی منظوری دے دی گئی ہے ، جس کے تحت منصوبے کے انتظامی امور، فیلڈ موبائل ہیلتھ یونٹس اور دیہی ایمبولینس سروس کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔محکمہ صحت کے مطابق ضلع ملتان میں کلینک آن وہیل پروگرام کے تحت چلنے والی 32 گاڑیاں اور فیلڈ یونٹس ٹیمیں نجی شعبے کے حوالے کی جائیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کلینک آن وہیل منصوبے کو سی ایچ آئی پروجیکٹ کی طرز پر نجی کنٹریکٹرز کے تعاون سے چلایا جائے گا تاکہ سروس ڈیلیوری کو مزید مؤثر بنایا جا سکے ۔محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے نجی سیکٹر سے کلینک آن وہیلز پروجیکٹ میں شراکت داری کے لئے باقاعدہ درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں، جبکہ دلچسپی رکھنے والے ادارے 26جنوری تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں گے ۔صحت حکام کے مطابق آؤٹ سورسنگ کے اس فیصلے سے کلینک آن وہیلز پروجیکٹ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی اور عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ اعداد و شمار کے مطابق ضلع بھر میں کلینک آن وہیل پروگرام کے تحت گزشتہ ایک سال کے دوران تقریباً پانچ لاکھ شہریوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی، جسے مزید وسعت دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں