خانیوال، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو پولیس حراست سے فرار

خانیوال، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو پولیس حراست سے فرار

آر ایچ سی مخدوم پور سے فرار پر اے ایس آئی اور کانسٹیبل کیخلاف مقدمہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈکیتی کے مقدمے میں زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو پولیس حراست سے فرار ہو گیا۔ زخمی ڈاکو ناصر کو علاج کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر مخدوم پور منتقل کیا گیا تھا جہاں سے وہ پولیس کی مبینہ غفلت کے باعث فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔واقعے پر غفلت برتنے کے الزام میں اے ایس آئی محمد اقبال اور کانسٹیبل اجمل کے خلاف تھانہ مخدوم پور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق نواحی علاقہ اڈا چک نمبر 5 اے ایچ میں چار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ایک گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور زیورات، نقدی اور مویشی لوٹ کر فرار ہو گئے تھے ۔اہل علاقہ نے تعاقب کر کے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں پکڑ لیا تھا جسے بعد ازاں پولیس کے حوالے کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں