راجہ رام پولیس نے انصر عرف انصرا گینگ گرفتار کرلیا
سکندرآباد (نامہ نگار) راجہ رام پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انصر عرف انصرا گینگ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 15 لاکھ مالیت کا چوری شدہ سامان برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او قیصر علی کی قیادت میں ٹیم نے درجنوں مقدمات میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں سرغنہ انصر اور اس کے ساتھی محمد ارشاد عالمگیر شامل ہیں، جو علاقے میں وارداتیں کر کے خوف پھیلا رہے تھے ۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی کیلئے استعمال ہونے والی موٹر سائیکلیں اور سولر پلیٹیں بھی برآمد کیں۔