چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی موٹر ورکشاپ مالک پر مقدمہ

چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی  موٹر ورکشاپ مالک پر مقدمہ

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ کینٹ نے چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کو لیبر افسر کی جانب سے استغاثہ موصول ہوا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مسرور نامی شخص نے اپنی موٹر ورکشاپ میں کم عمر بچوں کو کام پر لگا رکھا تھا، جو ملکی قوانین کے مطابق سنگین خلاف ورزی ہے ۔لیبر افسر نے بتایا کہ دورانِ معائنہ بچوں سے مشقت کروائے جانے کے شواہد سامنے آئے ، جس پر قانونی کارروائی عمل میں لانے کی سفارش کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں