مختلف ٹریفک حادثات میں تیرہ افراد زخمی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) خانیوال اور گردونواح میں پیش آنے والے مختلف ٹریفک حادثات میں 13 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا، جہاں طبی امداد کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔ زخمیوں میں کاشف، غلام حسین، خورشید، انور، فرخ، خالد، راشد، ارشد، ممتاز، قیصر اور سرور شامل ہیں۔