خاتون اور بچے کا اغواء،حکام سے بازیابی اور کارروائی اپیل

خاتون اور بچے کا اغواء،حکام  سے بازیابی اور کارروائی اپیل

خان گڑھ (سٹی رپورٹر)تھانہ خان گڑھ کے علاقہ موضع واہی مرزا بیگ کے رہائشی محمد کلیم اللہ بمب نے پریس کانفرنس میں آر پی او ڈیرہ غازی خان اظہر اکرام اور ڈی پی او مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ سے اپیل کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ۔۔۔

 اسکی بیوی اور 4 سالہ بیٹے محمد ایان کو ملزموں عارف وغیرہ نے اغواء کر لیا ہے اور خان گڑھ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا مگر ملزموں کی تاحال گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے۔ اور ملزم کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ تفتیشی افسر سرفراز اسسٹنٹ سب انسپکٹر غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار نہیں کر رہا ۔ متاثرہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے اسکی بیوی اور بیٹے کو بازیاب کرایا جائے اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں