بیوی پر تشددکاشوہر اور دیور کیخلاف مقدمہ درج

بیوی پر تشددکاشوہر اور دیور  کیخلاف مقدمہ درج

وہاڑی (خبرنگار)تھانہ جھال سیال میں گھریلو تشدد کے ایک واقعے پر خاتون کی درخواست پر اس کے شوہر اور دیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق غلام جنت زوجہ خان محمد نے مؤقف اختیار کیا کہ اس نے بچوں کے خرچے کے لیے رقم کا مطالبہ کیا تو ملزمان مشتعل ہو گئے اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق واقعہ 5 جنوری 2026 کو پیش آیا۔ درخواست گزار خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر اللہ دتہ عرف غلام حسن نے قینچی سے اس کے بال کاٹ دیے جبکہ دیور اللہ رکھا نے سوٹے سے دائیں کندھے پر وار کیے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ واقعے کے دوران خان محمد اور جمشید اقبال موقع پر موجود تھے جنہوں نے مداخلت کر کے خاتون کو بچانے کی کوشش کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور حقائق کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں