بستی بھٹہ میں نکاسی آب کانظام تباہ، مکانات کو شدید خطرات

بستی بھٹہ میں نکاسی آب کانظام  تباہ، مکانات کو شدید خطرات

ٹاٹے پور (نامہ نگار) بستی بھٹہ کا نکاسیٔ آب کا نظام عرصہ دراز سے ابتر ہونے کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ سینکڑوں آبادی پر مشتمل بستی میں بڑا گندا نالہ مختلف مقامات سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے۔۔۔

 جس کے باعث گندا پانی گزرگاہوں میں جمع رہتا ہے اور ٹھاٹھیں مارتا دکھائی دیتا ہے ۔مقامی رہائشی اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کراتے آ رہے ہیں، تاہم مسئلہ دن بدن سنگین ہوتا جا رہا ہے ۔ گندا پانی مکانات کی بنیادوں میں سرایت کرنے سے متعدد پکے گھروں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں، جس سے کسی بڑے حادثے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی حکومتیں آئیں، وعدے کیے گئے مگر نکاسیٔ آب کا نظام بہتر نہ بنایا جا سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں