سابق سیکرٹری بارسردار مقبول ڈوگر کی نمازِ جنازہ ادا، تدفین
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)سابق سیکرٹری بار سردار ظہور احمد ڈوگر ایڈووکیٹ اور سردار محبوب ڈوگر کے والد سردار مقبول ڈوگر مرحوم کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں 445 ای بی گرلز ہائی سکول گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔
نمازِ جنازہ میں کمشنر ملتان ڈویژن، سابق ارکان اسمبلی، وکلاء، تاجر برادری، پریس کلب کے ارکان اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی قل خوانی آج جامع مسجد میں ہوگی۔