ایران پر حملے کی دھمکیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ، ناصر شاہ

ایران پر حملے کی دھمکیاں خطے  کے امن کیلئے خطرہ، ناصر شاہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) معروف سماجی شخصیت پیر سید ناصر شاہ نے ایران پر حملے کی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 ایران پر حملہ درحقیقت پورے خطے کے امن پر حملے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے اثرات پاکستان تک پہنچ سکتے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ علاقائی امن، بین الاقوامی قوانین اور ہمسایہ ممالک سے باہمی احترام پر مبنی تعلقات کو ترجیح دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں