ٹیچرز یونین وفد کی ڈپٹی ڈی ای او کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پنجاب ٹیچرز یونین ضلع کوٹ ادو کا وفد مرکزی وائس چیئرمین پنجاب ٹیچرز یونین امام دین ملک کی سربراہی میں نئی تعینات ہونے والی ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن زنانہ تحصیل کوٹ ادو سمیرا مریم سے ملاقات کیلئے پہنچا۔
وفد نے سمیرا مریم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور معلمات کے مسائل کے فوری حل کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر وفد نے ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن محمد عطاء اللہ عزیز سے بھی ملاقات کی اور اساتذہ کے جائز مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ کسی ناجائز کام کی سفارش نہیں کی جائے گی، تاہم اساتذہ کے جائز کام جلد از جلد حل کروانے کیلئے بھرپور کوشش جاری رکھی جائے گی۔ ملاقات میں تعلیم کے شعبے میں بہتری اور اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مثبت اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔