حکومتی پالیسیوں سے عام آدمی کو حقیقی ریلیف ملا،محمد ناصر بھٹی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار کے رکن اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ناصر بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔
حکومت نے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو بلاامتیاز ریلیف فراہم کر کے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کا ایجنڈا صرف عوامی خدمت ہے ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے باعث مہنگائی میں بتدریج کمی آ رہی ہے اور عام آدمی کو حقیقی ریلیف مل رہا ہے ، جو خوش آئند اقدام ہے۔