شب معراج امت مسلمہ کیلئے عظیم پیغام کی رات،رانا خالد محمود
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔
شب معراج حضور نبی کریم ؐکے آسمانوں تک سفر اور امت مسلمہ کی شفاعت کی یاد دلاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حضور ؐ کی سیرت مسلمانوں کیلئے عملی نمونہ ہے اور اسلام انسانیت، برابری اور نیکی کا درس دیتا ہے ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسان کی بلندی کی جستجو اسی عظیم واقعے سے متاثر ہو کر آگے بڑھی۔