جماعت اسلامی خواتین کے انتخابی کیمپ میں بھی نیابلدیاتی ایکٹ مسترد

جماعت اسلامی خواتین کے انتخابی کیمپ  میں بھی نیابلدیاتی ایکٹ مسترد

وہاڑی (خبرنگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پنجاب بھر میں نئے بلدیاتی قانون ایکٹ کے خلاف جاری عوامی ریفرنڈم آخری روز مکمل ہو گیا۔

 وہاڑی میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع کے زیرِ اہتمام بھی میونسپل کمیٹی کے سامنے خصوصی انتخابی کیمپ قائم کیا گیا، جہاں نئے بلدیاتی ایکٹ کو عوامی رائے کے ذریعے مسترد کر دیا گیا۔ آخری روز حلقہ خواتین کے کیمپ میں خواتین کو نئے بلدیاتی ایکٹ کے خدوخال، اثرات اور ممکنہ نقصانات سے متعلق تفصیلی آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ضلع وہاڑی کی ناظمہ مسز شکیل اور سٹی ناظمہ فوزیہ حبیب نے کہا کہ نیا بلدیاتی ایکٹ عوام دشمن ہے جس میں اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے کے بجائے چند مخصوص ہاتھوں میں محدود کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایکٹ مقامی حکومتوں کے اصل تصور کے منافی ہے اور عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ بنے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں