گاڑیوں، رکشوں سے پریشر ہارن و ٹیپ ریکارڈر ہٹانے کیلئے ہدایات
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)حکومت نے رکشوں، گاڑیوں، ٹریکٹر ٹرالیوں اور ٹرکوں پر لگے پریشر ہارن اور ٹیپ ریکارڈر ہٹانے کیلئے پولیس کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
اس سلسلے میں تمام اضلاع کی پولیس کو کہا گیا ہے کہ وہ بسوں، رکشوں اور دیگر گاڑیوں پر نصب پریشر ہارن اور ٹیپ اتروانے کیلئے فوری اقدامات کریں تاکہ شہریوں کو شور سے محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔