وہاڑی ، چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ شروع

وہاڑی ، چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ شروع

ضلع بھر کے مختلف ہاکی کلب شریک ،افتتاح ایم پی اے ثاقب خورشید نے کیا

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن وہاڑی اور ہاکی کلب آف وہاڑی کے زیر اہتمام تیسری چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد ثاقب خورشید نے بال کو ہٹ مار کر کیا۔ چیمپئن شپ میں ضلع بھر کے مختلف ہاکی کلب شریک ہیں۔اس موقع پر سابق صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن انسپکٹر مقصود خان، انٹرنیشنل ممبر کانگرس پاکستان ہاکی فیڈریشن کاشف علی طالب، جنرل سیکرٹری ڈی ایچ اے عدیل مغل، رضوان دانی، ناظم حکیم حاجی فقیر محمد گجر، میاں محمد ابراہیم، چودھری سجاد گجر، سید رفاقت شاہ، سید عدیل گڈو شاہ، ریاض حسین، توقیر قریشی، خلیل احمد مغل سمیت دیگر معززین موجود تھے۔

ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے خطاب میں کہا کہ قومی کھیل ہاکی دوبارہ ترقی کی جانب گامزن ہے اور اس میں پاکستان آرمی کا کردار قابلِ تحسین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر ایسے ٹورنامنٹس نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے اقدامات سے وہاڑی کی ہاکی نے گزشتہ دو برسوں میں نمایاں ترقی کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں