جعلی کمائی ایپس سے نوجوانوں کا وقت اورسرمایہ برباد

جعلی کمائی ایپس سے نوجوانوں کا وقت اورسرمایہ برباد

لاکھوں کمانے کے جھانسے میں صارفین کا ڈیٹا فروخت ہونے کا خدشہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)انٹرنیٹ پر جعلی پیسے کمانے والی ایپلی کیشنز کی بھرمار نے نوجوانوں کا قیمتی وقت اور سرمایہ برباد کر دیا ہے ۔ اشتہارات میں پاکستانی صارفین کو یہ کہہ کر راغب کیا جاتا ہے کہ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور چند دنوں میں لاکھوں روپے کمائیں۔ذرائع کے مطابق ان ایپلی کیشنز پر صارفین کو صرف اشتہارات دکھائے جاتے ہیں، جن سے ایپس بنانے والے لاکھوں روپے کماتے ہیں، جبکہ ایپ استعمال کرنے والوں کو کوئی فائدہ نہیں ملتا۔

بعض ایپس میں پیسے ڈال کر گیم کھیلنے کے باوجود رقم نکلوانے کی سہولت موجود نہیں ہوتی۔مزید یہ کہ ان ایپلی کیشنز کے ذریعے صارفین کا ذاتی ڈیٹا آگے فروخت کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی ایپلی کیشنز کے خلاف کارروائی کی جائے اور عوام کو ان سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں