وہاڑی میں نایاب اور پرانی گاڑیوں کا اتوار بازار سج گیا

وہاڑی میں نایاب اور پرانی گاڑیوں کا اتوار بازار سج گیا

گاڑی بازار میں شہریوں کا دلچسپی کا اظہار، خرید و فروخت میں تیزی

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) پرانی اور نایاب گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے وہاڑی میں خصوصی اتوار گاڑی بازار کا انعقاد کیا گیا، جہاں نئی اور استعمال شدہ مختلف ماڈلز کی گاڑیاں نمائش اور فروخت کے لیے پیش کی گئیں۔بازار کا افتتاح معروف کاروباری شخصیت محمد ارشاد نے ڈاکٹر خالد اسحاق سندھو اور محمد فہیم کے ہمراہ کیا۔ اس موقع پر محمد ارشاد نے کہا کہ اتوار بازار شہریوں اور گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے بہترین موقع فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بازار کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو مارکیٹ کے رجحانات سے بھی آگاہ کرتے ہیں۔شہریوں کی بڑی تعداد نے بازار کا رخ کیا اور نایاب گاڑیوں میں بھرپور دلچسپی لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں