مسیحی برادری کی عبادات کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
پولیس کی اضافی نفری تعینات ، مختلف مقامات پر ناکا بندی بھی کی گئی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈی پی او کوٹ ادو کی خصوصی ہدایات پر اتوار کے روز مسیحی برادری کی عبادات کے پیش نظر ضلع بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ۔ تمام گرجا گھروں اور حساس مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی، جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر مؤثر چیکنگ کا عمل یقینی بنایا گیا۔پولیس گشت میں نمایاں اضافہ کیا گیا اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی گئی۔ سکیورٹی پلان کے تحت مختلف مقامات پر ناکا بندی بھی کی گئی جبکہ افسران اور جوان تمام وقت الرٹ رہے تاکہ عبادات پُرامن ماحول میں مکمل ہو سکیں۔ کوٹ ادو پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کے مذہبی جذبات کے احترام، جان و مال کے تحفظ اور ضلع میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے گئے ۔