راں برادری پیپلز پارٹی چھوڑ کرمسلم لیگ ن میں شامل
ملک افضل راں، ملک ظفر راں ودیگر کا کارنر میٹنگ میں شمولیت کا اعلان
بدھلہ سنت،ٹاٹے پور(نامہ نگار)موضع ملاں فقیر کی راں برادری کی پیپلز پارٹی سے دیرینہ رفاقت ختم، مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔تفصیل کے مطابق موضع ملاں فقیر کی راں برادری کی سرکردہ شخصیات ملک محمد افضل راں، ملک محمد ظفر راں، ملک محمد امجد راں، ملک مرید حسین راں نے پیپلز پارٹی سے دیرینہ رفاقت ختم کر کے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی، اس شمولیت کا اعلان انہوں نے ایک کارنر میٹنگ میں سابق ایم این اے ملک عبد الغفار ڈوگر اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک کی موجودگی میں کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نئے ساتھیوں کی شمولیت خوش آئند ہے اس سے حلقہ میں پارٹی کو تقویت ملے گی۔ اس موقع پرملک اختر راں ، پیر محمد عباس شاہ قریشی،حاجی عبداجبار ویلہن ، مہر گوگا ، ملک اکبر راں ، طارق راں ، رانا محمد عالم خاں، ، چودھری ناصر ممرا ، چودھری شوکت جھرڑ ، شعیب خان نیازی ، مہر اشفاق ہانسلہ ، ، عاشق خان کھیرا ، عابد خان کھیڑا و دیگر موجود تھے ۔