حکومت تشہیر کی بجائے عوامی فلاح پر فنڈ خرچ کرے ، نسیم لابر
ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو چاہئے کہ ذاتی تشہیر پر خرچ ہونے۔۔۔
والے وسائل عوام کو ریلیف دینے کے لئے استعمال کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے بھلے سے لاپرواہی حکومت کی پالیسیوں کا مظہر ہے ۔ملک نسیم لابر نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے گندم کی خریداری میں تاخیر ہوئی، جس سے زراعت کے شعبے کو نقصان پہنچا اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں آٹے کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔