منشیات فروشی، چھ ملزم گرفتار بھاری مقدارمیں شراب برآمد

منشیات فروشی، چھ ملزم گرفتار بھاری مقدارمیں شراب برآمد

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں چھ افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔۔۔۔

 شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں کی گئی کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں شراب برآمد کی گئی۔مخدوم رشید پولیس نے ملزم کامران شاہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 29 لٹر شراب برآمد کی۔ تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شان سے 10 لٹر شراب قبضے میں لی۔ سیتل ماڑی پولیس نے ملزم شہباز سے 20 لٹر اور ملزم توقیر سے مزید 20لٹر شراب برآمد کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں