نئے کنکشنوں کی درخواستیں پانچ روز میں نمٹائی جائیں،شہزاد راعی

نئے کنکشنوں کی درخواستیں پانچ روز میں نمٹائی جائیں،شہزاد راعی

ملتان (خصوصی رپورٹر) چیف انجینئر (او اینڈ ایم) ڈسٹری بیوشن میپکو محمد شہزاد راعی نے کہا ہے۔۔۔

 کہ لائن لاسز میں کمی، ریکوری میں بہتری، مستقل نادہندگان سے واجبات کی وصولی اور نئی کنکشن درخواستوں کو پانچ دن کے اندر نمٹانا ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ صارفین کو معیاری خدمات کی فراہمی اور شکایات کے بروقت ازالے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ بات انہوں نے وہاڑی سرکل میں منعقدہ پروگرس ریویو میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں لائن لاسز کی کمی کے لئے فیڈر وائز کارکردگی، ریکوری پوزیشن کی بہتری، تمام کیٹیگری کے ٹاپ 50 صارفین اور ٹاپ 20 متنازعہ رقوم والے کیسز کا سب ڈویژن وائز جائزہ لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں