میپکو صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے ،ملک یعقوب

میپکو صارفین کی شکایات کا بروقت  ازالہ کیا جائے ،ملک یعقوب

ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولپور سرکل ملک یعقوب احمد نے صارفین کو معیاری سہولیات کی فراہمی۔۔۔

، شکایات کے مؤثر اور بروقت ازالے ، اور دفاتر میں صفائی و ستھرائی کے معیار کو جانچنے کے لئے کسٹمر فیسلی ٹیشن سنٹرز (CFCs) اور مختلف سب ڈویژنز کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران ایس ای بہاولپور نے کسٹمر فیسلی ٹیشن سنٹرز میں آنے والے صارفین سے براہِ راست ملاقات کی اور ان کی جانب سے درج کی جانے والی شکایات، درخواستوں اور فیڈبیک کا جائزہ لیا۔ ایس ای ملک یعقوب احمد نے سب ڈویژنز میں صارفین کے لئے قائم سروس کاؤنٹرز، بلنگ و کنکشن امور، میٹر سے متعلق مسائل اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ صارفین کے ساتھ خوش اخلاقی، رہنمائی اور شفاف طریقہ کار ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں