منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں چرس برآمد

منشیات فروش گرفتار  بھاری مقدار میں چرس برآمد

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)منشیات فروش پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ،بھاری مقدار میں چرس برآمد، مقدمہ درج۔۔۔

۔تفصیل کے مطابق کوٹ ادو تھانہ سٹی کے گلاب علی ایس ائی لارڈ چوک پر موجود تھا کہ ایک شخص پیدل شاپر اٹھائے آ رہا تھا جو پولیس کو دیکھ کر مڑنے لگا ،پولیس نے موقع پر محمد علی سکنہ بیٹ انگڑا کو پکڑ لیا ۔ تلاشی لینے پر شاپر میں موجود 600 گرام چرس برامد کر لی ۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں