گاڑیوں میں ایل پی جی ڈیکٹنگ پر سامان ضبط، تین مقدمات درج
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی)محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیم نے تحصیل بورے والا میں ایل پی جی ڈیکٹنگ کے ۔۔۔
خلاف کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں میں غیر قانونی ڈیکٹنگ کے سامان ضبط کر لیے اور تین مقدمات درج کرائے ۔ سول ڈیفنس آفیسر محمد ریحان وڑائچ نے بتایا کہ ایل پی جی ڈیکٹنگ ایک انتہائی خطرناک کاروبار ہے جو انسانی جانوں اور املاک کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس غیر قانونی عمل سے آتشزدگی اور دھماکوں کے خدشات بڑھ جاتے ہیں جس سے عوام کے جان و مال کو خطرہ لاحق ہوتا ہے ۔ سول ڈیفنس کی ٹیم اس قسم کے جان لیوا کاروبار کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور قانون کے مطابق سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔