اوباش کی لڑکے سے زیادتی، مقدمہ درج

اوباش کی لڑکے سے  زیادتی، مقدمہ درج

بورے والا (نمائندہ دنیا)نواحی گاؤں 108ای بی میں اوباش کی 14سالہ لڑکے سے زیادتی ،بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔۔۔

تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 108ای بی میں اوباش نے چودہ سالہ بچے کو ہوس کا نشانہ بنایا۔ حیدر ماچھی نے مذکورہ گاؤں کے رہائشی لیاقت علی کے بیٹے کو نہر کنارے لے جا کرزیادتی کی اور بعد ازاں گاؤں میں ہی چھوڑ کر فرا رہو گیا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ شیخ فاضل پولیس نے درج کر لیا ہے ۔ملزم کے خلاف کارروائی جا ری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں