رقبہ سے گاڈر،تین بوری کھاد،آہنی ونڈو اورنلکاچوری

رقبہ سے گاڈر،تین بوری  کھاد،آہنی ونڈو اورنلکاچوری

مونڈکا(نامہ نگار )چور مکان کی چھت پھاڑ کر گاڈر، تین بوری کھاد، آہنی ونڈو اور نلکا اکھاڑ کر لے گئے ۔۔۔۔

بستی جڑھ کے رہائشی میاں عبدالقادر جٹ ریحان نے پولیس کو دی گئی تحریری درخواست میں بتایا کہ موضع چبھک پور میں موجود رقبہ میں اپنا سامان بحفاظت رکھنے کے لئے ڈیرہ بنایا ہوا ہے ،رات کے اندھیرے میں چور چھت پھاڑ کر تیس ہزار مالیت کا گاڈر، پینتالیس ہزار مالیت کی تین ڈی اے پی کھاد کی بوریاں ،ایک آہنی ونڈو مالیت بیس ہزار روپے اور ایک نلکا مالیت دس ہزار روپے اکھاڑ کر لے گئے ۔پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں