ماہانہ درس قرآن، مسلم امہ کو قرآن سے جوڑنے پر زور
گڑھاموڑ (نامہ نگار) کوہ نور مسجد میں مصطفائی تحریک اور مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام ماہانہ درسِ قرآن مجید کی محفل منعقد ہوئی، جس سے ادارہ مصطفائی تحریک کے مبلغ علامہ محمد حفیظ اﷲ مصطفائی نے اصلاحی بیان کیا۔ ۔۔۔
انہوں نے کہا کہ مسلم امہ آج دنیا بھر میں آلِ نبی ؐ اور قرآن کریم سے تعلق کمزور ہونے کے باعث رسوا ہو رہی ہے ۔علامہ حفیظ اﷲ مصطفائی کا کہنا تھا کہ قرآن کریم اور آلِ نبی ؐ سے مضبوط تعلق قائم کر کے امت اپنا کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کر سکتی ہے ۔ انہوں نے شرکاء کی تربیت کرتے ہوئے کہا کہ صاحبِ ثروت افراد اﷲ تعالیٰ کی ناراضگی والے کاموں پر مال خرچ کرنے کے بجائے اپنے بہن بھائیوں اور ضرورت مندوں پر صدقہ کریں۔