وہاڑی کی گرلز کھلاڑیوں کی پنک گیمز میں شمولیت

وہاڑی کی گرلز کھلاڑیوں کی پنک گیمز میں شمولیت

زینت بھٹی 56 کلو گرام اور تزنین بتول 63 کلو گرام کیٹیگری میں منتخب

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) وہاڑی کی ہونہار گرلز تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنک گیمز کے لیے ملتان ڈویژن ٹیم میں جگہ بنا لی۔ زینت بھٹی 56 کلو گرام اور تزنین بتول 63 کلو گرام کیٹیگری میں منتخب ہوئیں جبکہ زوعفشاں معطر 45کلو گرام میں نمایاں رہیں۔کھلاڑیوں کی کامیابی پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ، ایم این اے بیگم تہمینہ دولتانہ، ایم پی اے میاں ثاقب خورشید اور نعیم خان بھابھہ نے مبارکباد دی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر وہاڑی محمد عاصم بھٹی اور دیگر اسپورٹس حکام نے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈاکٹر محمد حسین خان، صدر ڈسٹرکٹ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن نے کہا کہ وہاڑی کی کھلاڑیاں صوبائی سطح پر بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ زینت بھٹی اور تزنین بتول کمشنر گولڈ کپ فیصل آباد میں بھی برونز میڈل حاصل کر چکی ہیں۔تائیکوانڈو لورز فیملی کلب وہاڑی سے تعلق رکھنے والی ان کھلاڑیوں سے امید کی جا رہی ہے کہ وہ پنک گیمز میں بھی کامیابی حاصل کر کے ضلع اور ڈویژن کا نام روشن کریں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں