بچوں کی لڑائی پر دو مقامات پر تصادم، متعددافراد زخمی

بچوں کی لڑائی پر دو مقامات پر تصادم، متعددافراد زخمی

ڈنڈوں، سوٹوں اور اینٹوں کاآزادانہ استعمال، مقدمات درج،تفتیش جاری

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر مختلف علاقوں میں دو الگ الگ واقعات میں فریقین کے درمیان تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں نوجوان اور خاتون سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔تھانہ صدر کوٹ ادو کی حدود میں ایک ہی برادری کے افراد نے مبینہ طور پر ایک خاندان پر حملہ کیا جس میں کئی افراد زخمی ہوئے ۔اسی طرح تھانہ سنانواں کی حدود میں نوجوان اور اس کی بہن پر ڈنڈوں، سوٹوں اور سریا سے حملہ کیا گیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں