بارہ میل پریس کلب کے عہدیداروں کا بلا مقابلہ انتخاب
جودھ پور(نمائندہ دنیا) انجمن صحافیاں و پریس کلب بارہ میل کے انتخابات مکمل ہوگئے ۔قاسم چودھری صدر،وسیم اسلم سیکرٹری
جنرل ،حافظ عطائالرحمن سیکرٹری فنانس،سرپرست اعلیٰ مظہر حسین باٹی،عمران شاہد چیئرمین مجلس عاملہ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔ایس ایچ او تھانہ بارہ میل را شاہد نے نومنتخب کابینہ و دیگر تمام عہدیداروں و ممبران کو مبارکباد دی اور کہا کہ تھانے میں سائلین کے تمام کام میرٹ پر ہو رہے ہیں ،میرا مقصد علاقے سے جرائم کا خاتمہ کرنا ہے جسکی ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں۔