یوتھ پروگرام کے تحت مصنوعی ذہانت کی تربیت کا آغاز
ملتان (خصوصی رپورٹر)وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت مصنوعی ذہانت کی تربیت کا آغازکردیا گیا۔اس پروگرام میں۔۔۔
شرکاء کو مصنوعی ذہانت کے بنیادی اور جدید تصورات سے متعارف کروایا جائے گا اور طلبہ کو ایجنریٹو اور ایجنٹک AI کے مختلف کورسز کرائے جائیں گے ۔پروگرام میں تربیت ماہرین کی زیر قیادت سیشنز، لیکچرز اور انٹرایکٹو مباحثے شامل ہوں گے تاکہ طلبہ عملی اور نظریاتی دونوں طرح کی معلومات حاصل کر سکیں۔ علاوہ ازیں یہ کورسز منتخب یونیورسٹیوں میں سمارٹ کلاس رومز کے ذریعے آن لائن بھی فراہم کیے جائیں گے ، جس سے طلبہ مؤثر انداز میں علم حاصل کرنے کے قابل ہوں گے ۔