بی زیڈ یو اکیڈمک سٹاف کی ایران پر حملے کی مذمت، غائبانہ نماز جنازہ ادا

بی زیڈ یو اکیڈمک سٹاف کی ایران پر  حملے کی مذمت، غائبانہ نماز جنازہ ادا

ملتان (خصوصی رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے۔۔۔

 حالیہ حملے کی شدید مذمت کی اور شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔ اس موقع پر اساتذہ، ملازمین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔صدر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد بنیامین نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو جواز بنا کر سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی اور فوجی قیادت کو نشانہ بنایا، جو نہ صرف بزدلانہ اقدام ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ڈاکٹر بنیامین نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے اس وقت امریکہ، اسرائیل اور ہندوستان کی قیادت تین پاگل، جنونی اور انسانی خون کے پیاسے لوگ کر رہے ہیں، جن کی کارروائیاں عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں