کریسنٹ لائنز کلب کافلاحی سرگرمیاں تیز کرنے کا اعلان
ملتان (لیڈی رپورٹر) ملتان کریسنٹ لائنز کلب کا ماہانہ اجلاس صدر پروفیسر اعظم حسین کی صدارت میں منعقد ہوا۔ مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ گورنرلائنز کلب انٹرنیشنل پاکستان ڈاکٹر نثار احمد چودھری تھے ۔۔۔
۔ انہوں نے رمضان المبارک کی برکتوں اور خدمتِ خلق کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ مقدس ماہ ایثار، ہمدردی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ، اس لئے کلب ممبران مستحق افراد کی زیادہ سے زیادہ مدد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کلب کی سماجی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔صدر پروفیسر اعظم حسین نے کہا کہ کلب کا بنیادی مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے اور رمضان المبارک میں خصوصی فلاحی سرگرمیوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ سیکرٹری محمد امجد رامے نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ فری میڈیکل کیمپس، مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم اور تعلیمی معاونت کے منصوبے جاری ہیں۔