ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی وسیم حسن نے چارج سنبھال لیا
ملتان (وقائع نگار خصوصی)ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے عہدے کا چارج سنبھال کر ذمہ داریوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس نعیم عباس، ڈایریکٹر ہارٹی کلچر سعد قریشی اور ڈایریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن احسن سلیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن حسن بلوچ بھی موجود تھے ۔۔آفیسران نے ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کو بریفننگ دی۔۔۔۔
اس موقع پر ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے کہا کہ آفیسرز اور ملازمین ایمانداری اور محنت سے ذمہ داریاں سر انجام دیں۔ حاضری اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جائے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملتان کے پارکوں اور گرین بیلٹس کو خوبصورت بنائیں گے ۔ زیر التواء انکوائری کیسز کو جلد نمٹایا جائے ۔ ادارے کو مستحکم بنانے کے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے ۔