سرکاری سکولوں کی مجموعی تعداد کم ہو کر 38 ہزاررہ گئی

سرکاری سکولوں کی مجموعی تعداد کم ہو کر 38 ہزاررہ گئی

تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے ،محکمہ سکولز

ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان سمیت پنجاب میں سکولوں کی تعداد 38ہزار رہ گئی ، تین لاکھ اساتذہ تدریس کررہے ہیں تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں سرکاری سکولوں کی مجموعی تعداد کم ہو کر 38 ہزار 108 رہ گئی ہے ،ان سکولوں میں 21 ہزار 637 پرائمری، 7 ہزار 298 مڈل، 8 ہزار 236 ہائی اور 937 ہائر سیکنڈری سکول شامل ہیں ۔اعداد و شمار کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 10 ہزار 401 اساتذہ تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں جن میں 1 لاکھ 61 ہزار 128 پرائمری سکول ٹیچرز 1 لاکھ 56 اساتذہ ای ایس ٹی اور 42 ہزار 826 سینئر سکول ٹیچرز ایس ایس ٹی شامل ہیں۔ محکمہ سکولزکا کہنا ہے کہ دستیاب افرادی قوت اور وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لا کر تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ طلبہ کو بہتر اور معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کی جا سکیں جبکہ تعلیمی ماہرین کے مطابق سکولوں کی تعداد میں کمی انتظامی انضمام، اپ گریڈیشن اور وسائل کی ازسرنو تقسیم کا نتیجہ ہو سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں