وہاڑی :ایرانی رہنما علی خامنہ ای کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

وہاڑی :ایرانی رہنما علی خامنہ ای کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

جماعت اسلامی کارکنوں اور شہریوں نے فیصل مسجد میں بھر پور شرکت کی

 وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی ہدایت پر وہاڑی میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی مبینہ شہادت پر فیصل مسجد میں غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ اس موقع پر جماعتِ اسلامی کے کارکنان، پولیس افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور مسجد اور اطراف کی فضا سوگوار رہی۔غائبانہ نمازِ جنازہ کے بعد منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے آیت اللہ خامنہ ای کی مذہبی، فکری اور سیاسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے عالمِ اسلام کے وقار، خودداری اور اتحاد کے لیے جو جدوجہد کی، وہ ناقابلِ فراموش ہے ۔ مقررین نے مزید کہا کہ ایسے مدبر، جری اور نظریاتی رہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں اور اُن کی جدائی امتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے ، جس کا خلا مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا۔اس موقع پر شرکاء میں غم، دکھ اور افسوس کی کیفیت طاری رہی۔ اختتام پر مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں