صدمے کے موقع پر صبر اختیار کرنا مومن کی شان :ناصر مدنی
انسان کی کامیابی مال و دولت میں نہیں ،نیک اعمال، خدمتِ خلق میں ہے
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر علامہ محمد ناصر مدنی نے خانیوال میں سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عبدالقیوم اور چوہدری ہارون کی ہمشیرہ کی وفات پر ان کی رہائشگاہ آمد کی، مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا کروائی اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔اس موقع پر مذہبی اسکالر علامہ محمدناصر مدنی نے مختصر بیان میں انہوںنے کہاکہ موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے کسی کو مفر نہیں۔ انسان کی اصل کامیابی دنیاوی مال و دولت میں نہیں بلکہ نیک اعمال، خدمتِ خلق اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیات ایک امانت ہے اور ہر نفس نے ایک دن اپنے رب کے حضور حاضر ہونا ہے ، اس لیے ہمیں اپنی زندگی کو تقویٰ، صبر اور شکر کے ساتھ گزارنا چاہیے ۔علامہ محمد ناصر مدنی نے مزید کہا کہ ایسے صدمے کے موقع پر صبر اختیار کرنا مومن کی شان ہے ، اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر اختر ملک سابق منسٹر انرجی، ایم این اے محمد خان ڈاہا ،ایم این اے چوہدری افتخار نذیر، ایس پی موٹر وے محمد مقصود ،سینئر سول جج میاں نوید اختر، ملک نوید سول جج، وسیم شاہ سینئر سول جج، ایس پی سلیم وڑائچ، ڈی ایس پی شبیر وڑائچ، عبدالمعیز ڈی سی کسٹم لاہور، جاوید ایڈمن جدید گروپ ، فخر حیات بلوچ سابق جنرل سیکرٹری بار، شیخ محمد اکمل، شیخ محمدعلی، حیدر خان ڈاہا ، ،را آکاش کلیم ،رانا نعمان اختر، چوہدری عامر، فیصل اکرم نیازی، فرخ اقبال بندیشہ ،برگیڈیر خالد چوہدری ،کرنل عمران ،اکمل گوگا سمیت سیاسی وسماجی شخصیت، علمائاکرام، صحافیوں، و کلائسمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔