خانیوال میں سرکاری ہسپتال 24گھنٹے الرٹ رہیں گے

خانیوال میں سرکاری ہسپتال 24گھنٹے الرٹ رہیں گے

ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے ایمرجنسی سروسز اور سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سرکاری ہسپتالوں کو 24گھنٹے الرٹ رکھنے کا حکم دیا۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے سرکاری ہسپتالوں کے اچانک دورے شروع کیے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی و ٹراما سینٹر کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے پلان پر بریفنگ لی اور ضروری احکامات جاری کیے ۔ مریضوں اور ان کے لواحقین سے طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کی گئی اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کی ہدایت دی گئی۔ملیحہ رشید نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی سروسز 24/7مکمل الرٹ اور فعال رہیں گی۔ ڈاکٹرز اور دیگر عملہ اپنی ڈیوٹیوں پر حاضری کے پابند ہیں۔ ہسپتال میں مفت ادویات اور دیگر طبی سہولیات ہر صورت فراہم کی جائیں گی تاکہ شہری سکون اور تحفظ کے ساتھ خدمات حاصل کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں